• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد نظامی کی اہلیہ انتقال کر گئیں،مختلف شخصیات کی تعزیت

دی ہیگ، لیڈز (نمائندہ جنگ، پ ر) عوامی ورکرز پارٹی نارتھ برطانیہ کے نائب صدر احمد نظامی کی اہلیہ کلثوم نظامی بری، مانچسٹر میں انتقال کر گئیں۔بریڈ فورڈ کے سابق لارڈ میئر محمد عجیب، پروفیسر نذیر تبسم، پرویز فتح، خالد سعید قریشی، اسد ضیاء حسن، محمد تاج، رشید احمد سرابھا، صغیر احمد، نظیر حسین، لیڈز سے محسن ذوالفقار، پروفیسر فیبی حسین، امجد یوسف، لالہ محمد یونس، رشید احمدخاطر ایڈووکیٹ،ذاکر حسین ایڈووکیٹ، شاہین بٹ، انیس زیدی، ریاض کھوکھر، محمد ضمیربٹ، محمد سعید، ظاہر شاہ، ڈاکٹر محمد راشد، کامران یونس نے احمد نظامی کی اہلیہ اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA)کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی کی بھاوج کلثوم نظامی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم احمد نظامی ان کے بچوں صدف نظامی، شکیب نظامی، صہیب نظامی اور زوہیب نظامی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔
تازہ ترین