• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ،گٹکا بنانے اورفروخت کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے حکم اور قانون سازی کے لیئے 10 نومبر تک مہلت دیدی،جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبروسیکرٹری صحت اور دیگر فریقین عدالت میں پیش ہوئے،سیکرٹری صحت نے بتایا کہ ہم نے گذشتہ سماعت پر 20 اسپتالوں کا ریکاڈ جمع کرایا تھا،جبکہ قانون بنانے کیلیے سمری آگے بھیج دی ہے لہذا مہلت دی جائے،اس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام فریقین سے رپورٹ طلب کرلی،اس سے پہلے سندھ ہائی کورٹ گٹکے کی فروخت اور بنانے سے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ بھی جاری کرچکی ہے،تحریری حکم نامے میں عدالت نے کٹگے کی خرید و فروخت روکنے کے لیے رینجرز کو بھی احکامات جاری کیئے تھے۔

تازہ ترین