گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کے نائب صدر شیخ عبدالرؤف نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ سمال اینڈ امیڈیم انٹرپرائزز کا حب ہے یہاں کے ہنرمند بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اگر انہیں بنیادی سہولتیں جن میں بہتر انفراسٹرکچر ،بجلی کی مسلسل فراہمی اور آسان دوست بزنس پالیسیز وغیرہ دستیاب ہو ں تو یہ اپنے ملک کی انڈسٹری کو مزید مستحکم بنا سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی کوریا کے تین رکنی تجارتی وفد سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر اراکین مجلس عاملہ سابق صدور اخلاق احمد بٹ ،خواجہ طاہر حسن کے علاوہ دیگر کاروباری حضرات بھی موجود تھے۔جنوبی کوریا کے وفد کی قیادت کرتے ہوئےسونگ چونگکی ڈائریکٹرجنرل کوکیکا پاکستان نے کہا کہ کسی بھی ملک کی صنعتی ترقی اس کے مضبوط ایس ایم ای پر منحصر ہے ۔