• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ہسپتال گوجرانوالہ کےدل وارڈ میں ایک بیڈ پر 2مریض

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سول ہسپتال گوجرانوالہ کی دل وارڈ میں ایک ایک بیڈ پر دو دو مریضوں کو لٹایاجارہا ہے ان میں ہارٹ اٹیک کے سیریس مریض بھی شامل ہیں سول ہسپتال کی شعبہ کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے جسکی وجہ سے ڈاکٹر وں کو مجبوراً ایک ایک بیڈ پر دو دو مریضوں کو لٹانا پڑ رہا ہے ان میں بعض ہارٹ اٹیک کے مریض بھی شامل ہیں ایک بیڈ پر دو مریض لٹائے جانے کی وجہ سے دونوں ہی پریشانی کا شکار ہوتے ہیں ۔ انچارج شعبہ کارڈیالوجی ڈاکٹر شاہد مغل نے بتایا کہ سول ہسپتال کا شعبہ کارڈیالوجی ایک مثالی یونٹ ہے  اور ہمارے پاس جتنے بیڈ موجود ہیں اس سے زیادہ مریض آجاتے ہیں جس کی وجہ سے مجبوری میں ایک بیڈ میں دو مریض لٹائے جاتے ہیں، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر انور امان نے بتایا کہ شہر کی آبادی بڑھ گئی ہے اور اب سول ہسپتال میں گنجائش کم پڑ گئی ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ دل کی ایک مزید وارڈ قائم کی جائے تاکہ مریضوں کے مسائل حل ہو سکیں۔ 
تازہ ترین