• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی شعبے کیلئے انڈسٹریل پالیسی میں ترمیم کی جارہی ہے‘ معاون خصوصی

پشاور ( نیوزڈیسک)صوبے کے صنعتی شعبے کی ترقی کو یقینی بنانے اور اس کے اور مسائل پر قابو پانے کے لیے انڈسٹریل پالیسی میں ترمیم کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے سرحد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کیا۔وفد نے معاون خصوصی کو حکومت کی طرف سے لاگو ٹیکسوں کے بوجھ اور دوسرے مسائل سے آگاہ کیا۔وفد نے معاون خصوصی کو یقین دلایا کہ صوبے میں صنعتی ترقی کے لیے سرمایہ کار پہلے سے زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور بہت جلد ہمارا صوبہ صنعتی ترقی میں سب سے آگے ہوگا۔آخر میں معاون خصوصی نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبے کے تمام صنعتی زون کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے متعلقہ محکمہ کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ صنعتی زون کے تمام مسائل کو فی الفور تمام قانونی تقاضوں کی روشنی میں جلد حل کریں۔
تازہ ترین