• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مزدوروں کے حقوق کیلئے اقدامات کرے ، سول سوسائٹی

پشاور(لیڈی رپورٹر) حکومت مزدوروں کی کم از کم اجرت پر عملدرآمد کرانے اور یونین سازی سمیت دیگر حقوق دینے کیلئے اقدامات کرے مزدوروں کیلئے کم ازکم اجرت ، حفاظتی آلات کی فراہمی ، پنشن ، علاج معالجہ کی فراہمی ، خواتین کو دوران زچگی چھٹیاں دینے و دیگر قوانین پر عملد رآمد کرائیںاورروزگار کی فراہمی کیلئے بند کارخانوکو دوبارہ شروع کرے ۔یہ مطالبات پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے زیر اہتمام منعقدہ مشاور تی ورکشاپ کے شرکا نے کیے جس میں جی ایس پی پلس اور پاکستان کے ساتھ ہونیوالے معاہدات سے متعلق سول سوسائٹی اور دیگر سٹیک ہولڈر ز کے اشتراک سے ہونے والی ورکشاپ میں راکین خیبر پختونخوا اسمبلی نعیمہ کشور اور آسیہ خٹک ، مذکورہ تنظیم کے نمائندے شجاع الدین ، سول سوسائٹی کے تیمور کمال ، ایریاسٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سرفراز ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن رائٹس ڈائریکٹوریٹ سکندر خان اور رخشندہ نازا سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
تازہ ترین