جیو کی مقبول ترین ڈراما سیریل دلِ گمشدہ کی آخری قسط لاکھوں ناظرین کے دلوں پر چھا گئی۔
جیو کی مقبول ترین ڈراما سیریل’دلِ گمشدہ‘ کا شاندار اختتام ہوگیا، یہ سیریل نامور پروڈیوسرز عبداللّہ کادوانی اور اسد قریشی نے 7th Sky Entertainment کے بینر تلے پیش کیا۔
یہ سیریل جیوانٹرٹینمنٹ کے لیے ریٹنگ چارٹ پر ریکارڈ بریکنگ مقبولیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ Kantar میڈیا پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اس سیریل کی آخری قسط کو مقبولیت کے لحاظ سے9 بجے رات کو پیش کی جانے والی ڈراما سیریلز میں 17 اعشاریہ صفر TRPs کی دھماکا دار بلند ترین ریٹنگ حاصل ہوئی۔
امرخان، آغا علی اور حناالطاف کے مرکزی کرداروں کے ساتھ 7th Sky Entertainmentکی34 قسطوں پر مبنی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی اور سب سے زیادہ مقبول ڈراما سیریل کی آخری قسط نے مقبولیت کے جھنڈے گاڑدیے۔
محبت، دشمنی اور درگزر کرنے کے جذبات کے ساتھ خوبصورت کہانی جس نے پاکستان بھر میں ناظرین کو سحرزدہ کردیا۔
شکیل خان کی ہدایات میں بننے والی سیریل دلِ گمشدہ کی شاندار کامیابی نے ثابت کردیا کہ 7th Sky Entertainment واحد انٹرٹینمنٹ کمپنی ہے جس نے پاکستان کے ناظرین کے لیے مسلسل سُپر ہٹ اور معیاری ڈرامے پیش کرکے انٹرٹینمنٹ ٹیلی وژن کو ایک نیا انداز دیا ہے۔