• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اس کا صحیح انتخاب آپ کے گھرکی خوب صورتی کو دو چند کردے گا

کچھ خواتین کا شوق ہوتا ہے کہ موسم کی مناسبت سے گھر کی تزئین وآرائش کریں ۔جیسا کہ آپ جانتی ہیں کہ موسم سر ما کی شروعات ہوچکی ہے اور زیادہ تر لوگ اس موسم میںزیادہ سے زیادہ وقت گھر میں ہی گزارتے ہیں ۔اس لیے ہم آپ کو اس ہفتے کمروں کی خوبصورتی کے لیے دیواروں کو پینٹ کرنے کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

دیواروں کارنگ وروغن ہو یا بیڈ پر بچھی بیڈشیٹ کا رنگ ،قدرتی خوبصورتی کے حصول کی غرض سے لگائے گئے پودے ہوں یا بیڈ روم کا فرنیچر ہر ایک چیز انسان کی شخصیت اور مزاج پر اثر انداز ہوتی ہے اور موسم سرما کی آمد ہو تو گھر کی دیواروں خاص طور پر بیڈ روم کی دیواروں پر کروایا گیا رنگ وروغن انسان کے موڈ میں حیرت انگیز تبدیلی لاتا ہے۔

گھر کے درودیوار کا رنگ وروغن بد نما ہوتو بے چینی محسوس ہونے لگتی ہے۔فی زمانہ گھروں کو رنگ وروغن کرنے کا رجحان عام ہو رہا ہے ۔ماہرین آرائش اس موسم میں دیواروں کے رنگ وروغن کے لئے کچھ خاص رنگ مختص کر نے کامشورہ دیتے ہیں۔ذیل میں موسم سر ما کے لحاظ سے چند رنگوں کے بارے میں بتا یا جارہا ہے ۔اس پر عمل کرکے اپنی گھر کو دو چند کریں ۔

ہلکا نیلا (آسمانی رنگ)

یہ رنگ سکون کی علامت قرار دیا جاتا ہے ۔اگر آپ اپنے بیڈ روم کے لئے ٹھنڈے اور پر سکون ماحول کے خواہشمند ہیں تو یہ رنگ آپ کے لئے بہت اچھا رہےگا۔ماہرین آرائش ہلکے نیلے رنگ کو بچوں کے کمروں کے لئے بہترین قرار دیتے ہیں اور یہ رنگ لڑکوںاور لڑکیوں دونوں کے کمروں میں اچھا لگتا ہے ۔اس کے علاوہ بھی یہ رنگ ہر کمرے میں اچھا لگتاہے اور لکڑی کے فرش کے ساتھ ہوتو کیا ہی کہنے ہیں۔مختلف سروے نتائج کے مطابق ایسے افراد جو اپنے بیڈ روم میں نیلے رنگ کا انتخاب کرتے ہیں دوسرے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ دیر تک نیند پوری کرتے ہیں۔

ہلکا نارنجی

ہلکا نارنجی رنگ آپ کے گھر کے ماحول کو تازہ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ایک لمحے کے لئے اپنی آنکھیں بندکرکے تصور کیجئے کہ جب آپ صبح اپنے کمرے میں بیدار ہوں اور کھڑکی سے چھن کر آنے والی دھوپ آپ کی دیواروں کو مزید روشن کررہی ہوتو یہ تاثر کس قدر خوشگوار ہو گا۔اس رنگ کے مزید خوشگوار تاثر کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ سفید یا گرے رنگ کے فرنیچر یا سجاوٹی اشیاء کا استعمال زیادہ کیا جائے۔

ہلکا بنفشی

ویسے تو ہر رنگ میں ایک خاص چمک اور دلکشی چھپی ہوتی ہے لیکن اگر بات کی جائے لیونگ روم کی تو ماحول کو پر لطف اور دلکش بنانے کے لئے ہلکے بنفشی رنگ کا استعمال بھی مناسب قرار دیا جا سکتاہے یہ آپ کے لیونگ روم کو خوبصورت اور دلکش بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ہلکاگلابی

لیونگ روم یا ڈرائنگ روم آپ کے گھر کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس رنگ کا استعمال اگر بیڈ روم کی دیواروں کے لئے کیا جائےتو یہ آپ کے گھر کی خوب صورتی میں مزید اضافہ کردے گا۔اس رنگ کا فر نیچر اور اس رنگ کی دیواریں آ پ کے گھر کو چار چاند لگا دیں گی ۔

تازہ ترین