آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کمبوڈیا: قاسم سوری کو روکنے پر بھارتی وفد کو شرمندگی

بھارتی وفد کو ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی سطح پر ذلت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کمبوڈیا میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو تقریر کرنے سے روکنے پر بھارتی پارلیمنٹیرین کو دھکے دے کر نکال دیا گیا۔

کمبوڈیا پیس پیلس فورم میں ایشیائی پیسیفک سمٹ 2019ء میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کشمیر کی صورت حال پر تقریرکی۔

ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کی کشمیر پر تقریر روکنے کے لیے بھارتی وفد نے کوششیں کی، تاہم قاسم سوری نے جرأت مندی سے پوری تقریر کر ڈالی۔

اس موقع پر قاسم سوری کو تقریر سے روکنے کی کوشش کرنے والے بھارتی پارلیمنٹیرین وجے جولی کو سیکیورٹی اسٹاف نے دھکے دے کر ہال سے باہر نکال دیا۔

قومی خبریں سے مزید