• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: ریچھ بھی کنگ فو کے ماہر نکلے!


یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کو ماہرانہ انداز میں کنگ فو کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا، لیکن جناب یہاں تو جانور بھی مارشل آرٹ کے ماہر نکلے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس Claude نامی ریچھ کو ہی دیکھ لیں جو کنگ فو صلاحیتوں کا دلچسپ مظاہرہ کر رہا ہے۔

جاپان کے زولوجیکل پارک میں موجود ریچھ نے درخت کی ٹہنی کو یوں ہاتھوں میں گول گھمایا جیسے کوئی ماہر کھلاڑی ہو جبکہ ریچھ کے دلچسپ انداز پرسیر کیلئے آنے والے افراد بھی خوب محظوظ ہوئے اور یہ منظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

تازہ ترین