• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لنچ اور ایڈونچر ساتھ ساتھ


یوں تو خطروں سے کھیلنا ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے تاہم بعض افراد اپنے شوق کی تکمیل اس انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہیں پاتے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس امریکی جانباز کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف بلندو بالا پہاڑ سے بیس جمپنگ کا شوق پورا کر رہا ہے بلکہ اس دوران مزیدار پیزاسے اپنی بھوک بھی مٹا رہا ہے۔

امریکاسے تعلق رکھنے والے خطروں کے کھلاڑی نے ریاست جارجیا کے ٹاؤن Hiawassee میں ہزاروں فٹ بلندپہاڑ سے چھلانگ لگاتے ہوئے بیس جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا اور اس دوران مزیدار پیزا سے اپنی بھوک مٹائی اور پیراشوٹ کی مدد سے باآسانی زمین پر لینڈ کرگیا، جبکہ اس ایڈونچر کے ساتھ لنچ کو بیحد انجوائے کیا۔

تازہ ترین