راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) ایک رپورٹ کےمطابق پاکستان میں خواتین میں سگریٹ نوشی کے رجحان میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔پہلے دس مردوں کے مقابلے میں ایک خاتون سموکنگ کرتی تھی اب پانچ مردوں کے مقابلے میں دو خواتین سموکر زبن گئی ہیں۔ خواتین میں سگریٹ نوشی کے اثرات سے نوزائیدہ بچوں میں پیدائشی پیچیدگیوں کا پیدا ہونا، جوڑوں کا درد اور جسم کی دفاعی صلاحیت میں کمی ہوجاتی ہے۔ ماہرین نے خواتین میں تمباکو نوشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سگریٹ نوشی پر کیے گئے حالیہ سروے کے مطابق6 سے 15 سال کی عمر تک کے 1200سے زائد بچے روزانہ سگریٹ نوشی شروع کر رہے ہیں۔ ادھر پناہ نے جو انسدادِ تمباکو نوشی کیلئے سرگرم ہے نےحکومت سے درخواست کی ہے کہ نوجوان نسل کو تمباکو نوشی کی لت لگنے سے بچانے کے لئے سگریٹ کی ڈبی کو کئی دوسرے ممالک کی طرح پلین پیکج میں تبدیل کیا جائے اور تمباکو پروڈکٹس کی دکانوں پر ایڈورٹائزمنٹ پر بھی پابندی کو یقینی بنایاجائے۔