• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی میں اسکولوں کی چھٹی کااعلان کیوں کیا گیا ؟

دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں تیزبارش کی پیش گوئی پر اسکولوں کی چھٹی کااعلان کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ، راس الخیمہ، ام لقوین میں تیز بارشیں جاری ہیں جبکہ دبئی اور ابوظبی میں تیزبارش کی پیش گوئی پر اسکولوں کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے دبئی میں موسلا دھار بارش کے باعث دبئی کے سب سے بڑے ’دبئی شاپنگ مال‘ میں بارش کا پانی داخل ہو گیا تھا ۔

شدید بارش کے باعث دبئی کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا تھا جبکہ اسکولوں میں بھی جلدی چھٹی کردی گئی تھی،  بارش کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا تھا۔

تازہ ترین