• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: سڑکوں اور محکموں کے ہندوانہ نام رکھنا شروع

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں سڑکوں اور سرکاری محکموں کے نام تبدیل کرکے ہندوانہ نام رکھنے شروع کردیے۔

حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) نے حزب اختلاف کی شدید مخالفت کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں سڑکوں اور سرکاری محکموں کے نام تبدیل کرنا شروع کردیے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کے محکمہ پانی کا نام جل شکتی محکمہ کردیا گیا جبکہ چنانی ناشری ٹنل کا نیا نام ہندوتوا نظریے کے حامل شیاما پرساد مکھرجی کے نام پر کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کے فیصلے کے بعد شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم کو اب سردار ولبھ بھائی پٹیل اسٹیڈیم کے نام سے پکارا جائے گا۔

واضح رہے کہ قابض بھارتی حکومت کے شٹ ڈاؤن سے مقبوضہ کشمیر میں تجارتی سرگرمیاں بدحالی کا شکار ہیں، 5 اگست سے جاری پابندیوں کے باعث اب تک وادی میں 1 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوچکا، مقبوضہ وادی میں 108ویں روز بھی لاک ڈاؤن برقرار ہے۔

تازہ ترین