• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات کی کامیابی کے پیچھے کس کا ہاتھ؟

مہوش حیات کی کامیابی کے پیچھے کس کا ہاتھ؟


پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے سلور اسکرین اور ٹی وی پر اپنی مقبولیت اور کامیابی کے پیچھے چھپی شخصیت کے بارے میں بتادیا۔

مہوش حیات نہ صرف ڈرامہ بلکہ فلمی دینا میں بھی اپنا ایک مقام رکھتی ہیں جہنیں رواں برس ہی حکومت پاکستان کی طرف سے فن کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

پاکستانی ملکہ حسن نے اپنی اس کامیابی کا سہرا میک اپ آرٹسٹ وقار حسین کو دیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہیں ان کی سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔

مہوش حیات نے ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وقار حسین کے ساتھ اپنی ایک تصویر شائع کی اور انہیں دل کی گہرائیوں سے سالگرہ کا پیغام لکھا۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وقار حسین اسکرین پر ان کی اس خوبصورتی کا راز ہیں جو ایکٹر ان لاء، لوڈ ویڈنگ سمیت متعدد ٹیلی ویژن کمرشلز اور ڈارمہ سیریل کے لیے ان کے میک اپ آرٹس رہے ہیں۔

انہوں نے وقار حسین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت ہی مثبت انسان ہیں جنہوں نے مجھے بہت زیادہ مثبت سوچ دی اور میرے اندر خود اعتمادی پیدا کی۔

مہوش حیات نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ آپ گزشتہ 10 سال سے میرے میک آرٹس رہے ہیں، ہم نے یہ بہترین سفر ساتھ گزارا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یاد ہے کہ سیٹس پر جب میں خاموش اور گم سم ہوا کرتی تھی تو آپ ہی وہ شخص تھے جس سے میں راز کی بات کیا کرتی تھی۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات کی آواز میں ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ان دنوں سے ہی آپ میرے لیے ایک چٹان کی طرح رہے ہیں، جب بھی مجھے آپ کی ضرورت پڑی آپ وہاں موجود تھے اس کا میں صرف شکریہ ادا نہیں کرسکتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ ہی وہ شخص ہیں جسے میں نے اس مقام تک آتے ہوئے دیکھا، لیکن سب سے بڑھ کر آپ کے ہونے کا بہت شکریہ۔

مہوش حیات جوانی پھر نہیں آنی، لوڈ ویڈنگ، پنجاب نہیں جاؤنگی اور ایکٹر ان لاء جیسی نامور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ 

تازہ ترین