• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی خدمت میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائیگی، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی۔ سابق ادوار میں صوبے کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔

عثمان بزدار نے لاہور میں امراض قلب کا ایک اور اسپتال بنانے کی منظوری دیتے ہوئے مکمل پلان مانگ لیا۔

حکومت پنجاب نے جنا ح اسپتال میں جنا ح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ وزیراعلیٰ نے تمام ضروری اقدامات کے بارے میں بریفنگ حاصل کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ابتدائی طورپر 200 بیڈز کا اسپتال بنے گا جسے بعد میں 500 بیڈز تک توسیع دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیکر مکمل پلان مانگ لیا۔

ارکان اسمبلی کے ایک وفد سے ملاقات میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی میں صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل کو نظر انداز کیا گیا۔ دنیا میں پیچھے رہنے کی وجہ کرپشن اور سابق حکمرانوں کی نااہلیاں ہیں۔ لوٹ مار کی سیاست کا دور گزر چکا۔ اب شفاف قیادت اور شفاف حکومت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ مبارک میں پولیس مقابلے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرانے کا اعلان کردیا ہےجبکہ متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹادیاگیا ہے۔

تازہ ترین