• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر نےچارج سنبھال لیا،وزراء کی تعداد 49ہو گئی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے بدھ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر ایک اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن نے وفاقی وزیر اسد عمر کو وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور پبلک سیکٹر کے ترقیاتی پروگرام فنڈز کے اجراء کے حوالے سے بریفنگ دی۔اسد عمر کی کابینہ میں شمولیت کے بعدوزیر اعظم عمران خان کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 49 ہوگئی ہے۔ وفاقی وزراء کی تعدادبڑھ کر25ہوگئی ہے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق :2وفاقی وزراء کے پاس اضافی قلمدان بھی ہے۔ وزراء مملکت کی تعداد 4 ہے۔ 4 وزراء مملکت کو قلمدان دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے مشیروں کی تعداد 5 ہے۔ وزیراعظم کےمعاونین خصوصی کی تعداد 15 ہے۔

تازہ ترین