• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی سب کمیٹی کی گندم کی قیمت 1400روپےفی من مقرر کرنیکی سفارش

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) قومی اسمبلی کی زرعی پیداوار کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کی سب کمیٹی نے حکومت سےسفارش کی ہےکہ وہ 2019-20 کیلئے گندم کی کم ازکم قیمت 1400روپےفی من مقرر کرے۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز کمیٹی کے اجلاس میں تفصیلی بحث کے بعد کیا گیا۔ کمیٹی نے کہا کہ گندم کی قیمت خرید اور فصل کی قیمتوں میں اضافہ رکھتے ہوئے رکھے جن میں خصوصی طور پر تیل/فرٹیلائزر اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کو مدنظر رکھا جائے۔ کمیٹی نے کہا کہ حکومت گندم کی 1355 روپے فی من مقرر کردہ قیمت پر نظرثانی کرے۔کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز فخر امام کی صدارت میں منعقد ہوا۔ سب کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی خصوصی ہدایت پر منعقد ہوا۔
تازہ ترین