• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں ڈینگی وائرس کے مزید 158 کیسز سامنے آگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ڈینگی وائرس کے مزید 158کیسز سامنے آگئے ہیں لیکن مچھروں کے خاتمے کےلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جاسکے ۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی میں 158جبکہ سندھ کےدیگر اضلاع میں 20افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے جس کے بعد رواں سال صوبے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد13ہزار 800ہوگئی ہے جبکہ 35ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں ۔

تازہ ترین