• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروزگاری و مہنگائی سے عوامی زندگی اجیرن‘ریلیف دیا جائے‘ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنر ل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید احمد اعوان،صدر تحصیل نا نا صاحب میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ، آصف ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ، حیدر اچکزئی،نثار اچکزئی، شنو گل،ارباب اقبال اور لیاقت راجپوت نے اپنے بیان میں صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ بے روزگار ی اور مہنگائی کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ایک سال سے بلدیاتی نمائندے نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں ہورہے لہٰذا عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ 2010کا نام نہاد ایکٹ جو کہ صوبے کے عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے کوفوری ختم کرکے 2001کے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا لوکل گورنمنٹ کا بلدیاتی نظام فوری طور سے بحال کیا جائے کیونکہ اس ڈسٹرکٹ کے بلدیاتی نظام میں عوام کے مسائل حل ہورہے تھے۔درایں اثناء انہوں نے کہا کہ سپیرہ راغہ روڈ گزشتہ 12سال سے علاقے کے عوام کیلئے عذاب بنا ہوا ہے ۔ روڈ،بجلی ،بے روزگاری،خشک سالی اور مہنگائی کی وجہ سے عوام ہجرت پر مجبور ہیں۔ رود ملازئی تحصیل نا نا صاحب میں شامل علاقوں کے تعلیمی اداروں صحت مراکز،روڈ ،بجلی کی بندش پانی کی کامیابی اوربے روزگاری جیسے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔سپیرہ راغہ روڈکے کام کو نا معلوم وجوہات کی بنا پر متنازع بنا یا جارہا ہے ، لہٰذا فوری اس جانب توجہ دی جائے۔
تازہ ترین