• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور ژالہ باری کاامکان

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بیشترعلاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک اور سرد رہا تاہم مغربی بلوچستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت1، بارکھان12، دالبندین1 ، گوادر16 قلات3خضدار11، لسبیلہ12، نوکنڈی 9 ، سبی10، تربت 8، ژوب6 اور زیارت میں منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج جمعرات کو بیشتر مقامات پر مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ مغربی بلوچستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری اور بعض اضلاع میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
تازہ ترین