• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول نگر: شوہر کے ہاتھوں حاملہ بیوی اور سوتیلا بیٹا قتل

پنجاب کے شہر بہاول نگر میں حاملہ بیوی اور اُس کے 11 سالہ بیٹے کو قتل کرنے پر پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف اس دہرے قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

پولیس کےمطابق دہرے قتل کا واقعہ بہاول نگر کے نواحی علاقے بستی مہاراں والی میں پیش آیا، جہاں کے رہائشی محمد علی نے آئے روز کے جھگڑوں سے تنگ آ کر اپنی اہلیہ اور 11 سالہ سوتیلے بیٹے کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

ملزم نے اپنے بھائی کی مدد سے دونوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں گھر کے صحن میں ہی گڑھا کھود کر دفن کر دیں۔

ملزمان کے اعترافِ جرم کے بعد ان کی نشاندہی پر لاشیں مکان کے صحن سے نکال لی گئی ہیں جبکہ مقتول خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیئے: رہتک روشن کی مداح شوہر کے ہاتھوں قتل

ملزمان کا کہنا ہے کہ مقتول خاتون اپنے سسرال سے الگ علیحدہ مکان میں رہنا چاہتی تھی، جس کے باعث میاں بیوی میں گزشتہ کئی روز سے جھگڑا چل رہا تھا۔

واردات کے روز مقتول خاتون کا 11 سالہ سوتیلا بیٹا بھی اپنی ماں سے ملنے آیا تھا جو ان ظالم اور شقی القلب افراد کے ہاتھوں ماں کے ساتھ قتل ہو گیا۔

تازہ ترین