• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ٹھیلے والے سے کبھی ملا نہ ہی جانتا ہوں‘

مراد علی شاہ کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ میں ٹھیلے والے سے نہ کبھی ملا ہوں اور نہ ہی اُسے جانتا ہوں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایک دہشت گرد کے حوالے سے ویڈیو میں مجھ کو منسوب کیا گیاجبکہ میں ٹھیلے والے سے نہ کبھی ملا ہوں اور نہ ہی اُسے جانتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ2017 میں جب یوسف عرف ٹھیلے والا گرفتار ہو اتھا تو وہ رینجرز کی تحویل میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آج آئی جی پولیس اور ایڈیشنل آئی جی سے میٹنگ کی اور انکورائری کا حکم دیا ہے، اس معاملے تک پہنچ گیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس بارے میں پولیس کو کہا ہےکہ مکمل انکوئری کی جائے، جو بھی اس کے پیچھے ہے اس کی تہہ تک میں پہنچ گیا ہوں۔

دوسری جانب اُن کا کہنا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل کے حوالے کوئی اطلاعات نہیں ہیں جبکہ کابینہ میں ردو بدل کرنا میری صوابدید ہے، جب بھی ضرورت پڑی کروں گا لیکن فی الحال کابینہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہورہی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل یورنیورسٹی کے وائس چانسلرز کی جانب سے فیس بڑھانے کا مراسلہ آیاتھاجو میں نے رد کردیا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین سے میٹنگ ہوتی رہتی ہے۔ ملک کے معاشی حالات کو خراب کردیا گیا ہے۔ اگر صرف سندھ میں ٹماٹر کی قیمت بڑھی ہے اور پورے ملک میں 17روپے کلو ٹماٹر مل رہا ہے تو میں ذمےدار ہوں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس گاڑی پر میں یہاں آیا ہوں، اس پر بھی رجسٹریشن نمبر درج ہے۔

وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے سے غلط نمبر پلیٹس لگی گاڑی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جبکہ ہر سرکاری گاڑی کا وزیر اعلیٰ ہاوس سے تعلق نہیں ہوتا البتہ انکوئری میں سامنے آیا کہ وہ گاڑی گورنر ہاوس کی ہے۔

تازہ ترین