ایتھنز (اے پی پی) یونان کی حکومت نے پناہ گزینوں کے 3بڑے کیمپ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یونان کے 3جزیروں لیسبوس، ساموس اور چی اوس پر قائم پناہ گزین کیمپ ختم کرکے وہاں ”شناختی مراکز“ قائم کیے جائیں گے۔ حکام نے کہا ہے کہ نئے مراکز میں صرف ان تارکین وطن کو لایا جائے گا جن کے سیاسی پناہ ملنے کے امکانات انتہائی کم ہوں گے جنہیں ان کے ملک واپس بھیجا جائے گا۔ جن تارکین وطن کے سیاسی پناہ کے امکانات زیادہ ہوں گے انہیں ان جزائر کی بجائے یونان کے دیگر شہروں میں منتقل کر دیا جائے گا۔