• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلطی سے مقبوضہ کشمیر پہنچنے والے آزاد کشمیر کے شہری کو بھارتی حکام نے مٹھائی اور تحائف کے ساتھ پاکستان کے حوالے کردیا

لاہور(خالد محمود خالد)غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرکے مقبوضہ کشمیر پہنچ جانے والے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی شہری کو بھارتی مقبوضہ کشمیر حکام نے انسانی ہمدردی کے جذبہ کے تحت انتہائی عزت و احترام کے ساتھ ٹیتھوال کراسنگ پوائنٹ کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔ اس موقعہ پر بھارتی حکام نے شبیر احمد کو مٹھائی، تحائف نئے کپڑے اور ادویات کے تحائف بھی دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مظفر آباد کے علاقے پنجکوٹ سے تعلق رکھنے والا32سالہ شبیر احمد 17مئی کو لائن آف کنٹرول کراس کر کے مقبوضہ کشمیر میںپہنچ گیا جب کہ مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی حکام کی نظروں میں آئے بغیر وہ رہائشی علاقے ٹنگدھر میں جا پہنچا جہاں اس نے ایک مقامی شہری سے اپنے گھر کا ایڈریس پوچھا تاہم ایڈریس پاکستانی علاقے میں ہونے کے باعث اس شہری نے شبیر احمد کی اطلاع مقامی پولیس کو کر دی۔

تازہ ترین