• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بے شمار قربانیاں دیں،چودھری سرور

لاہور(نمائندہ خصو صی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے گور نر ہاؤس لاہور میں ڈپٹی بر طانوی ہائی کمشنر مائیکل نیتھاورین نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر مسئلہ کشمیر،خطے کی صورتحال،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پاک بر طانیہ تعلقات سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی ۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ پاکستان نے امن کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جو قر بانیاں دیں ہیں دنیا میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی اور آج بھی ہم خطے میں امن کی ہی بات کر رہے ہیں مگر بھارت نے100دن سے زائد سے کشمیر میں جو کر فیو لگا رکھا ہے، وہاں بے گناہوں کا قتل عام کیا جارہا ہے اسکی وجہ سے خطے میں امن ایک خواب بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بر طانیہ سمیت تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور کر فیوکے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ پاکستان عوامی تحر یک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، برطانیہ سے چیئر مین اپوارفعت مغل اور پاکستان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی بھی صدر شاہ جہاں کی قیادت میں ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت کی کامیاب معاشی پالیسوں کے نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں ۔ دنیا کے سر مایہ کاروں کا پاکستان پر دن بدن اعتماد بڑھ رہا ہے اورپاکستان معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے۔
تازہ ترین