• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اداکارہ ایمی جیکسن نے نومولود بیٹے کو روشنی قراردیدیا

اداکارہ ایمی جیکسن نے نومولود بیٹے کو روشنی قراردیدیا


برطانوی اداکارہ، ماڈل اور بھارتی فلموں میں کام کرنے والی ایمی جیکسن جو حال ہی میں ماں بنی ہیں انھوں نے اپنے پرستاروں کو ماں کے فرائض کے حوالے سے اپنے بعض اہم تجربات سے آگاہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایمی جیکسن اور انکے منگیتر جارج پنایوتو کے ہاں 23ستمبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، خوبصورت اور پرکشش اداکارہ اب انٹر نیٹ پر اس حوالے سے اپنے تجربات شیئر کرتی ہیں۔


اس مقصد کے لیے انھوں نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت سی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے ننھے سے بچے کے ساتھ نظر آرہی ہیں اسکے ساتھ انھوں نے جملہ لکھا ’میری زندگی کی روشنی‘ ۔

گو کہ بچے کی پیدائش کو ابھی دوماہ ہی ہوئے ہیں کہ وہ پھر اپنے کام پر واپس آگئی ہیں، اس جوڑے نےاپنے ہاں بچے  کی ولادت کا اعلان اس برس کے شروع میں کیا تھا، جس کے بعد سے ایمی نے اپنے روزمرہ کے معاملات سے اپنے پرستاروں کو آگاہ رکھنے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔اور اس پور ے عمل کو انھوں نے ایک فیشن ایبل امور کے طور پر پیش کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوڑے کے ہاں بچےکی ولادت کے بعد اب آئندہ سال کے اوائل میں یہ دونوں شادی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، گو کہ شادی کی تاریخ کے حوالے سے دونوں نے ابھی کسی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

تاہم اس میں دنیا بھر میں موجود انکے خاندان اور قریبی دوست شامل ہونگے۔2.0نامی بھارت کی تامل فلم کی اداکارہ کو جارج نے یکم جنوری 2019کو زیمبیا میں پروپوز کیا تھا، اس حوالے سے ایمی کا کہنا ہے کہ جارج نے ان سے زیمبیا میں بجرے پر اکٹھے زندگی گزارنے کا عہد وپیمان کیاتھا۔

ایمی نے کہا کہ وہ بہت خوبصورت منظر تھا۔ 2.0 فلم میں انھوں نے بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت اور ہندی سینما کے ٹاپ اسٹار اکشے کمار کے ساتھ کام کیا تھا، فلم اور خاندانی زندگی کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ اس میں ایک توازن برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین