• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کھیل ہاکی کے کھلاڑی پیسوں سے محروم


قومی کھیل ہاکی کے کھلاڑی پیسوں اور مراعات کےلیے ترستے رہے ، لیکن ایم اے شاہ اصلاح الدین اکیڈمی کو پانچ سال پہلے ملنے والی کروڑوں روپے کی گرانٹ میں سے ایک پائی بھی کھلاڑیوں پر خرچ نہ ہوسکی۔

سندھ کے محکمہ کھیل نے اکیڈمی کو گرانٹ کے دو کروڑ روپے بمعہ سود لوٹانے کے لیے لیٹر جاری کر دیا ، اکیڈمی کے چیئرمین اولمپئن اصلاح الدین پیسے واپس کرنے کو تیار ہیں اور کھلاڑی منہ تکتے رہ گئے۔

کراچی میں قائم محمد علی شاہ اینڈ اصلاح الدین اکیڈمی کیلئے محکمہ کھیل نے 2014 میں دو کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی تھی۔

رواں سال سیکریٹری اسپورٹس امتیاز علی شاہ نے اکیڈمی کے چیئرمین کو خط لکھ کر گرانٹ کا حساب مانگا تو اکیڈمی کے چیئرمین اولمپئن اصلاح الدین نے موقف اختیار کیا کہ پیسہ خرچ نہیں ہوا تو حساب کیسا دیں؟ ، تمام رقم سیونگ اکاؤنٹ میں جمع ہے اور دو کروڑ روپے کی گرانٹ بڑھ کر پونے تین کروڑ ہو گئی ہے۔

سیکریٹری اسپورٹس کی جانب سے ایک اور خط جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  اکیڈمی سود سمیت پیسے واپس کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اولمپئن اصلاح الدین نے پیسے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اعلان وہ کل پریس کانفرنس میں کریں گے۔

تازہ ترین