کراچی (شکیل یامین کانگا\اسٹاف رپورٹر) اے ایف سی انڈر19 فٹ بال چیمپئن شپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کویت کے خلاف 2-1 کی شکست کھا گئی۔ فائول پلے پر پاکستان کے دو کھلاڑیوں عاکف علی اور محمد بلال کو یلو کارڈز دکھائے گئے۔ مسقط سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 30 ویں منٹ میں محمد وحید نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلا دی۔ اگلے ہی منٹ میں کویت نے مقابلہ برابر کردیا۔ دوسرے ہاف میں پاکستان کے ڈیفنڈر سعید زخمی ہوکر گرائونڈ سے باہر چلے گئے۔ 65ویں منٹ میں کویتی ٹیم نے دوسرا گول کرکے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ پاکستانی کوچ ناصر اسماعیل نے ٹیم کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے دوسرے میں کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔ پاکستان دوسرا میچ 24 نومبر کو فلسطین سے کھیلے گا۔