لندن(جنگ نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے اور ڈاکٹرز ان کے مرض کی تشخیص کیلئے سرگرم ہیں۔اس حوالے سے نواز شریف کے بھائی شہباز شریف کہتے ہیں کچھ ٹیسٹ کل ہورہے ہیں کچھ پیر کو ہوں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی سات مرتبہ کارڈئیک انٹروینشن ہو چکی ہے، ڈاکٹر سگورٹ نے سوئٹزرلینڈ سے آ کر نوازشریف کا معائنہ کیا، دعا کریں اللہ نوازشریف کو صحت عطاء فرمائے۔نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کہتے ہیں کہ سابق وزیراعظم کے علاج کے لیے سوئٹزرلینڈ سے ڈاکٹر سگواٹ بھی لندن پہنچ گئے ہیں۔