کراچی میں پولیس نے ایک اور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ گھروں میں کام کے دوران چوریاں کرنے والی 3 خواتین بھی قانون کے شکنجے میں آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاک کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر کلیم چکنا کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، جو 2 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کو قتل کر چکا ہے۔
کلیم چکنا کا قریبی ساتھی وسیم کمانڈو حال ہی میں پکڑا گیا ہے، ملزم سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔
ادھر کراچی کے علاقے فیروز آباد سے پولیس نے گھروں میں کام کے دوران چوریاں کرنے والی 3 خواتین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق فیروز آباد سے گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 خواتین کو گرفتار کیا ہے، جن میں فاطمہ، حمیرا اور سبین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: گرفتار ٹارگٹ کلر کو جانتا نہ کبھی ملا، مراد علی شاہ
یہ ملزمائیں گھروں میں کام کاج کے دوران گھروں کا قیمتی سامان چوری کر لیتی ہیں۔
گرفتار خواتین کے قبضے سے زیورات، نقدی اور دیگر سامان ملا ہے، ملزماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔