• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے،فضل الرحمٰن

اسلام آباد(جنگ نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کو انتہائی افسوس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی توہین ہوئی ہے، ان کے دینی و روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات تصادم، انتشار اور عالمی امن کیلئے خطرے کا سبب بنتے ہیں۔ قرآن کا دفاع کرنے والے نوجوان کو امت مسلمہ سلام پیش کرتی ۔ یورپ کو اس شرمناک واقعہ پر مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہیے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس افسوس ناک واقعہ سے یورپ کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا ہے۔
تازہ ترین