• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کا ملیر میں چھاپہ، مکان سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

پاکستان رینجرز (سندھ) کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اطلاع ملی کہ کچھ شر پسند عناصر نے ملیر سٹی کے علاقے میں ایک مکان کے اندر بارودی مواد، اسلحہ اور ایمونیشن چھپا رکھا ہے جس کا مقصد کسی بھی وقت دہشتگردی اور بد امنی پھیلانا ہے۔

جس پر پاکستان رینجرز نے ملیر سٹی کے علاقے میں بر وقت کارروائی کرتے ہوئے مکان میں چھپایا گیا بارودی مواد، اسلحہ اور ایمونیشن بر آمدکر لیا۔

ایک تیار آئی ای ڈی، بارودی مواد 2کلو گرام، 2 عددایچ ای گرینیڈ،  6عدد ڈیٹونیٹرز،  سیفٹی فیوز 6میٹر، ایک عدد 9ایم ایم پسٹل، 4 عدد 9 ایم ایم پسٹل میگزین، 2 عدد 30بور پسٹل بمعہ میگزین، 1 عدد 30 بور پسٹل میگزین، ایک عدد ڈبل فلیم ریوالورلائیٹر، 32 بور پسٹل کے 2 عدد راؤنڈز اور  12 بور رائفل کے 105راؤنڈز شامل ہیں۔

عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

تازہ ترین