• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبیل قتل کیس : پو لیس اہلکاروں کا فائرنگ کے بعد فرار کا اعتراف

نبیل قتل کیس : پو لیس اہلکاروں کا فائرنگ کے بعد فرار کا اعتراف


کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے قریب کار پر فائرنگ کرکے شہری کو ہلاک کرنے والے ملزم پولیس اہلکاروں  نے فائرنگ کرکے فرار ہونے کا اعتراف کرلیا۔

تفتیشی حکام نے فائرنگ کرنے والے تینوں اہل کاروں کا بیان قلم بند کرلیا ہے، فائرنگ سے زخمی ہونے والے رضا امام کا بیان بھی لے لیا گیا ہے۔

پولیس اہل کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ کار سواروں کو مشکوک سمجھ کر روکنے کی کوشش کی گئی مگر انھوں نے گاڑی بھگا دی تھی ۔

ملزم اہلکاروں کا کہنا ہے ڈیفنس میں گاڑی کو مشکوک سمجھ کر روکا تو نبیل نے گاڑی بھگادی، اس پر گاڑی کا تعاقب کیا ۔

یہ بھی پڑھیے: نبیل قتل کیس کی تحقیقات میں پیشرفت

اس دوران اہلکاروں نے چار ہوائی فائر کیے ، کینٹ اسٹیشن کے قریب گاڑی رکی تو ہیڈ کانسٹیبل آفتاب نے فائر کیا گولی دونوں افراد کو لگی ۔

اہلکاروں نے بیان میں کہا کہ گولی لگنے پر وہ بھی گھبرا گئے ، پارٹی انچارج سب انسپکٹر عبدالغفار نے موقع سے فرار ہونے کا کہا ۔

تفتیشی حکام کے مطابق گولی پہلے نبیل کو لگی اور پھر رضا امام کو لگی ، فائرنگ میں نائن ایم ایم اسلحہ استعمال ہوا جسے فارنزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ۔

جائے وقوع سے ایک خول بھی برآمد ہوا تھا ، زخمی رضا امام سے اہل کاروں کی شناخت پریڈ بھی کروائی جائے گی ۔

تازہ ترین