• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور :کھیلتے بچوں پر کتوں کا حملہ،3؍طالب علم زخمی

خیرپور(بیورو رپورٹ ) ایک طالبہ سمیت تین معصوم طلبہ کو پاگل کتوں نے کاٹ لیا۔ پاگل کتوں نے سڑک پر کھیلتے ہوئے بچوں پر حملہ کیا تفصیلات کے مطابق خیرپور شہر کی فیض آباد کالونی میں پاگل کتوں نے 8سالہ مسماۃ رباب پٹھان 6سالہ سمیر شیخ اور 5سالہ دلشاد سومرو کو کاٹ لیا۔ متاثر بچی اور بچے مقامی پرائمری اسکول کے طلبہ ہیں جو کالونی کی سڑک پر کھیل رہے تھے کہ پاگل کتوں نے ان پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔ بعد ازاں متاثر بچوں کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی ویکسین کی گئی۔
تازہ ترین