• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: ڈاکٹرز کا اسحاق ڈار کو فوری آپریشن کرانے کا مشورہ

لندن: ڈاکٹرز کا اسحاق ڈار کو فوری آپریشن کرانے کا مشورہ


مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو لندن کے ڈاکٹروں نے فوری طور پر آپریشن کرانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو نفیلڈ ہیلتھ ٹرن برج اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

سابق وزیر خزانہ کی گردن میں تکلیف گذشتہ شب (اتوار) شدید ہوگئی تھی اور اُن کا اسی رات آپریشن ہونا تھا۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ  اتوار کے روز سرجن کی عدم دستیابی کے باعث ان کا اسپتال میں داخلہ آج تک کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین