اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ پورے ملک کی جیلوں میں مقید بیمار قیدیوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا جس کے بعد صوبائی حکام نے اعداد و شمار مرتب کرنے شروع کردئے ہیں ۔اسی طرح معمولی جرائم پر سزا بھگتنے والے ضعیف العمر اور کم عمر مجرموں ک و بھی ریلیف دئیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے نیز اسلام آباد ہائی کورٹ نے قیدیوں کی حالت زار سے متعلق کمیشن بھی قائم کیا ہے جس کی سر براہی شیریں مزاری کو سونپی گئی ہے اور کمیشن نے اس حوالے سے سفارشات مرتب کرنا بھی شروع کر دی ہیں کمیشن کا پہلا اجلاس اسی ہفتے متوقع ہے۔