لاہور(نیوزرپورٹر ) خواجہ سراء سول سوسائٹی کا سرکاری نوکریوں میں کوٹہ نہ ملنے اور شناختی کارڈ کے حصول میں دشواری پر تشویش کا اظہار،حکومت سے ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ،خواجہ سرائوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں،گزشتہ روز پاک ٹی ہاوس میں خواجہ سراء سول سوسائٹی اور سماجی تنظیم کے زیر اہتمام کمیونٹی کی آگاہی کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا۔