• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے‘

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ جو خامیاں پہلے ٹیسٹ میں رہیں ان پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں ہے، جو خامیاں پہلے ٹیسٹ میں رہیں ان پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

اظہر علی نے کہا کہ بابراعظم کی ہرفارمیٹ میں اچھی کارکردگی ہے، اُنہیں اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے دلیرانہ اننگز کھیلی جبکہ نسیم شاہ کو بہت احتیاط سے لے کر چلنا پڑے گا۔

یہ بھی دیکھئے:آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ ہرا دیا


انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی میں صلاحیتیں ہیں۔

دوسری جانب بابر اعظم کا کہنا ہےکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سیشن برا کھیلیں تو دباؤ آجاتا ہے، پہلا سیشن اچھا کھیلنے کے باوجود میچ میں ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بابراعظم نے کہا کہ شان مسعود اور محمد رضوان کو یہی کہا تھا کہ لمبی پارٹنر شپ کریں تو اچھا ہوگا۔

تازہ ترین