جرمن نمائندہ برائے امور نوجوانان ماریئن فیننگز پاکستانی چائے کی دیوانی ہوگئیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مارئین فیننگز نے اپنے ٹوئٹ میں چائے نوش کرتے ہوئے تصویریں اپلوڈ کیں ۔
تصویروں کے کیپشن میں مارئین نے لکھا کہ پاکستان میں سفر کے دوران ڈھابوں پر چائے پینا سب سے پسندیدہ مرحلہ ہے ۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس بار انہوں نے بکری کےدودھ کی چائے پی جو بہت مزیدار تھی۔
انہوں نے ٹوئٹ کے آخر میں اپنے فالوورز سے سوال کیا کہ انہیں کون سی چائے پسند ہے؟
قابل ذکر بات یہ ہے کہ مارئین نے اپنے ٹوئٹ میں بکری کے دودھ کی جگہ بکرے کا دودھ لکھ دیا جس کی نشاندہی کرنے میں پاکستانی پیچھے نہ رہے۔
اپنے دوسرے ٹوئٹ میں مارئین نے اپنی غلطی درست کی اور ساتھ ہی لکھ دیا کہ ’ہم سب سے غلطیاں ہوتی ہیں۔‘
سوشل میڈیا صارف جہاں اُن کی غلطی نکال رہے ہیں وہیں کچھ صارف انہیں کشمیری چائے پینے کا بھی مشورہ دے رہے ہیں۔
کچھ صارف انہیں اردو زبان میں ٹوئٹ کرنے پر سراہ رہے ہیں۔