• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں نئی قیادت کا دور، طاقت کا مرکز پاسداران کے پاس

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران میں نئی قیادت کا دور، طاقت کا مرکزپاسداران انقلاب کے ہاتھ میں آگیا ہے۔ اجتماعی طرزِ حکمرانی میں انقلابی گارڈز کا کرداربڑھ گیا،فوجی کمانڈرز فیصلوں کا مرکزی نکتہ بن گئے۔ مجتبیٰ خامنہ ای پس پردہ اور محدود ، جنگ، امن و خارجہ پالیسی پرعسکری اثر و رسوخ ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک کے سیاسی اور اسٹریٹجک ڈھانچے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، جہاں اب فیصلہ سازی ایک فرد کے بجائے ایک اجتماعی نظام کے تحت ہو رہی ہے۔ نئی قیادت میں انقلابی گارڈز کے اعلیٰ کمانڈرز مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور جنگ، امن اور خارجہ پالیسی جیسے اہم فیصلوں میں ان کا اثر و رسوخ بڑھ گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید