• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فنکار کاٹوتھ پیسٹ سے پورٹریٹس بنانے کا مظاہرہ

امریکی فنکار کاٹوتھ پیسٹ سے پورٹریٹس بنانے کا مظاہرہ


یوں تو مصوری کی دنیا میں مختلف اقسام کے برش، کینوس اور رنگوں کا استعمال عام ہے تاہم کچھ فنکار اپنے فن کا مظاہرہ اِن چیزوں کے بغیر بھی بہت بہتر انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہیں پاتے۔

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے اس فنکار کو ہی دیکھ لیں جسے مصوری کیلئے رنگوں کی ضرورت نہیں۔

کیونکہ یہ کام وہ بخوبی ٹوتھ پیسٹ کو پینٹنگ کلر کے طور پر استعمال کر کے بھی کر سکتاہے۔ Cristiam Ramos نامی فنکارنے کینوس پر ٹوٹھ پیسٹ سے پینٹنگ کرنے میں ماہر ہے اور ایسی خوبصورت تصاویر بناتا ہے کہ دیکھنے والے  تعریف کئے بنا رہ نہیں پاتے۔

جبکہ اپنی مہارت کی بنا پروہ اب تک برطانوی شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ شہزادی میگھن، کرسٹیانو رونالڈو سمیت کئی نامور شخصیات کے پورٹریٹس تیار کر چکا ہے۔

تازہ ترین