• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

موجودہ حالات میں مشرف کا کٹا کھولنے کا کیا فائدہ،چوہدری شجاعت

موجودہ حالات میں مشرف کا کٹا کھولنے کا کیا فائدہ،چوہدری شجاعت 


لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جنرل مشرف کا کٹا کھولنے کا کیا فائدہ ہوگا، عوام کو امیدیں دلا کر دھوکہ دینے والے سیاستدانوں کو بے نقاب کرنا چاہئے، عوام کی فلاح و بہبود کو اولیت دینے کی بجائے نئے گورکھ دھندوں میں نہیں پڑنا چاہئے کیونکہ اس سے عوام کو کوئی فائدہ ہوگا اور نہ ہی مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر خرابیوں کا خاتمہ ہوگا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میں نے اپنے لیگل ایکسپرٹس سے کہا ہے کہ ہماری پارٹی سپریم کورٹ میں ایک اپیل دائر کرے تاکہ اس بات کا تعین کیا جائے کہ مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر معاملات خرابی کی جس سطح پر پہنچ گئے ہیں اس کا اصل ذمہ دار کون ہے پہلی حکومتیں، پچھلی حکومت یا موجودہ حکومت۔

تازہ ترین