• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22 منزلہ عمارت تیس سیکنڈ میں زمیں بوس


جنوبی افریقا کے علاقے جوہانس برگ میں 22 منزلہ عمارت کو زمیں بوس کردیا گیا۔

جنوبی افریقا کے علاقے جوہانس برگ میں واقع عمارت ایک بینک کی زیر ملکیت تھی جسے روز دھماکا خیز مواد کی مدد سے منہدم کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ستمبر کے مہینے میں بلڈنگ میں آگ لگ گئی تھی جس کے بعد اسے ناقص قرار دے کر خالی کرالیا گیا تھا۔

محکمہ فائر بریگیڈ اور لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے تین ملازمین نے عمارت میں 894 کلوگرام بارودی مواد نصب کیا جس میں تقریباً ایک پورا دن لگ گیا، عمارت منہدم ہونے کا بلڈنگ کے رہائشیوں نے بھی دیکھا۔

تازہ ترین