• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کوئی یقین دہانی نہیں مانگ رہے نہ انہیں ضرورت ہے، فروغ نسیم

آرمی چیف کوئی یقین دہانی نہیں مانگ رہے نہ انہیں ضرورت ہے، فروغ نسیم


بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ آرمی چیف کوئی یقین دہانی نہیں مانگ رہے، نہ انہیں یقین دہانی کی ضرورت ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مستعفی وزیرقانون سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم  نے کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کوئی یقین دہانی نہیں مانگ رہے، نہ انہیں یقین دہانی کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف پروفیشنل سولجر ہیں، ان چیزوں میں وقت ضائع نہیں کرتے۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے مزید کہا کہ آرمی چیف زبردست انسان ہیں، بہترین کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ انگریز کے زمانے کا ہے، کچھ چیزیں پرانی ہیں کچھ ترامیم ہوئی ہیں۔

سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی نمائندگی کرنے والے بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال سے وزیراعظم عمران خان ناراض نہیں ہیں، وزیراعظم نے ساری رات جاگ کر کام کرنے پر میری تعریف بھی کی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے غلطیاں ہوئی ہیں، نوٹیفکیشن جاری کرنے کامجوزہ طریقہ کار نہیں اپنایا گیا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ مسلسل غلطیوں کا ارتکاب شرمندگی کا باعث بنتا ہے۔

تازہ ترین