• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکاگو: تھینکس گیونگ ڈے پر دلچسپ پریڈ


شکاگو میں تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر دلچسپ پریڈ کاانعقاد کیا گیا جس میں دیدہ زیب فلوٹس، مارچنگ بینڈ سمیت دیوہیکل غبارے لوگوں کی توجہ کا مرکزبنے رہے۔

امریکی ریاست الینوئس کے شہر شکاگو میں منعقد ہونے والی86ویں سالانہ تھینکس گیونگ پریڈ میں شہر کی سڑکوں پر مارچ کرتے منفرد آرٹ ماڈلز، دیوہیکل غبارے اور دیدہ زیب فلوٹس سمیت کارٹون کرداروں کا روپ دھارے پرفارمر بچوں اور بڑوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے.

اس موقع پر مارچنگ بینڈ کی شاندار پرفارمنس نے پریڈ کو چار چاند لگا دیئے اور لوگوں نے بڑی دلچسپی سے اسے دیکھا۔

تازہ ترین