• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز حکمران کی حکمرانی قبول نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

ناجائز حکمران کی حکمرانی قبول نہیں، مولانا فضل الرحمٰن


جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ناجائز حکمران کی حکمرانی قبول نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ناجائز حکمران کی حکمرانی قبول نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکمرانی نہ آج قبول ہوگی اور نہ ہی کل کسی دوسرے ناجائز حکمران کی حکمرانی قبول ہوگی۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن کی مشروط منظوری کے عدالت فیصلے سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عدالت کا حکم سر آنکھوں پر لیکن یہ جعلی پارلیمنٹ اس قسم کی قانون سازی کی حقدار نہیں ہوسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیا الیکشن کروایا جائے، عوام کے حقیقی نمائندہ پارلیمنٹ وجود میں آئے اور وہی قانون سازی بھی کرے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ اس پارلیمنٹ میں ایسی قانون سازی کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔

تازہ ترین