• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المصطفیٰ ٹرسٹ کےتحت گوجرانوالہ میں 63بچیوں کی اجتماعی شادی تقریب

لندن (پ ر) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام کامونکی گوجرانوالہ میں 63 غریب اور یتیم بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔ المصطفیٰ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے بتایا کہ المصطفیٰ کے بانی حاجی محمد حنیف طیب کی زیرسرپرستی کامونکی میں اجتماعی شادیوں کی تقریب ہر سال ماہ ربیع الاول میں نبی کریمؐ کی ولادت کے موقع پر منعقد ہوتی ہے اور 2007ء سے لے کر اب تک 792 غریب بچیوں کی شادیاں ہو چکی ہیں۔ اجتماعی شادیوں کے موقع پر ہر دلہن کو 37 اقسام کی اشیاء جہیز میں دی گئیں۔ جن میں برتن‘ فرنیچر سمیت گھر کا تمام ضروری سامان شامل تھا۔ بارات کے ساتھ آنے والے 40 مہمانوں کی سنگل ڈش سے تواضع ہوئی جن میں چکن بریانی‘ زردہ اور مشروبات شامل تھے اور اس کیلئے 50 سے زائد دیگوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اجتماعی شادیوں میں لاہور‘ گوجرانوالہ‘ قصور‘ فیصل آباد اور شیخوپورہ سمیت مختلف شہروں سے باراتیں پہنچیں۔ شرکاء نے المصطفیٰ سے اظہار تشکر کیا۔ عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کیلئے سال بھر فرنیچر اور سامان کی تیاری ہوتی ہے۔ مخیر افراد اور اداروں کی طرف سے غریب‘ یتیم اور بے سہارا بچیوں کے لئے اجتماعی شادیوں کے لئے دل کھول کر مالی تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین