فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل پنجاب جونیئر کبڈی ٹورنامنٹ 75 کلوگرام 225 ر ب ملکھانوالہ شمس ساہی کبڈی کلب نے جیت لیا۔ پہلے سیمی فائنل میں حافظ عامر کلب نے گیلانی کلب کو 37 کے مقابلہ میں 39 ، دوسرے سیمی فائنل میں شمس ساہی کلب نے ڈیرہ کلب کو 25 کے مقابلہ میں 36 پوائنٹ سے شکست د ی۔ فائنل شمس ساہی کلب نے 27 کے مقابلہ میں 30 پوائنٹ سے جیت لیا۔