• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، خواتین سے زیادتی و قتل کے واقعات میں اضافہ

پنجاب میں خواتین سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں تشویش ناک اضافہ ہو گیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق 5 سال میں خواتین پر تشدد، زیادتی، قتل اور تیزاب پھینکنے کے 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے باوجود خواتین کے قتل اور ان سے زیادتی کے واقعات کم ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق 2014ء میں خواتین سے زیادتی کے2 ہزار 281، 2015ء میں 2ہزار 618 اور 2016ء میں 2 ہزار 746 کیسز رپورٹ ہوئے۔

2017ء میں 2 ہزار 998، 2018ء میں 2 ہزار 937 مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہوئے۔

یہ بھی پڑھیئے: بچی سے زیادتی و قتل، SHO کیخلاف مقدمہ درج

2019ء کے 10 ماہ کے دوران پنجاب بھر میں خواتین سے زیادتی کے3 ہزار 387 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اسی عرصے میں غیرت کے نام پر 149 خواتین کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے جبکہ تیزاب پھینکنے کے 36 واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین